اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کا استعفیٰ منظور

گزشتہ روز صوبائی کابینہ نے اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا تھا


ویب ڈیسک May 22, 2015
جان محمد جمالی کا استعفیٰ ہاتھ سے تحریر کردہ ہے، ذرائع گورنر ہاؤس- فوٹو: فائل

اسپیکر بلوچستان جان محمد جمالی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے صوبے کے قائم مقام گورنر نے منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی صوبائی کابینہ کی جانب سے اسپیکر میرجان محمد جمالی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کافیصلہ کیا گیا جس کے بعد جان محمد جمالی نے تحریک پیش ہونے سے قبل ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق جان محمد جمالی نے ہاتھ سے تحریری کردہ اپنا استعفیٰ گورنر ہاؤس ارسال کیا جسے قائم مقام گورنر عبدالقدوس بزنجو نے منظور کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جان محمد جمالی کے مستعفی ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی قیادت نئے اسپیکر کے لیے مختلف ناموں پر غور کررہی ہے۔

واضح رہے سینیٹ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے بعد جان محمد جمالی کے خلاف ایکشن لیا گیا جب کہ سابق اسپیکر کے قریبی ساتھیوں کے مطابق انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اختلافات پر استعفیٰ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں