نوجوان ہی ملک کوترقی کی شاہراہ پر لے جائینگےارکان یوتھ اسمبلی
یوتھ اسمبلی کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان ہی ملک کوترقی کی شاہراہ پر لے جائیں گے
نیشنل یوتھ اسمبلی کے اراکین پر مشتمل نمائندہ وفد نے چوہدری فہد بھٹہ کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا۔
اور متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان شاہد لطیف اورگلفرازخان خٹک سے خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی ، اس مو قع پرصوبائی وزیر امور نوجوانان فیصل سبزواری ، ایم کیو ایم پبلک ر یلیشن کمیٹی کے ذمے داران بھی موجود تھے ،نیشنل یوتھ اسمبلی کے نما ئندہ وفد میں نبیل نبی، ڈاکٹر زاریہ ، ارسلان، سلیم رومی، حمزہ خان اور صدر عباس شامل تھے۔
یوتھ اسمبلی کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان ہی ملک کوترقی کی شاہراہ پر لے جائیں گے،وفد نے الطاف حسین کی جانب سے طالبانائزیشن کے خلاف دوٹوک اورجراتمندانہ موقف اور خاص طور پر یوتھ اسمبلی کی ممبر ملالہ یوسف زئی کیساتھ ہونے والے اندوہناک واقعے کے ذمے داروں کے خلاف آواز بلند کرنے کوسیاسی اور مذہبی جماعتوں کے لیے قابل تقلید عمل قرار دیا ، انھوںنے کہاکہ ملالہ پرحملے اوردیگرمعاملات پرالطاف حسین کے موقف کو ملک کی سول سوسائٹی نے بھی سراہا۔