پنجاب سے آنیوالی لڑکی کو پولیس اہلکار نے اغوا کرلیا

عدالتی اہلکار نے چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ لڑکی تھانے میں موجود نہیں


Staff Reporter October 13, 2012
سیشن جج نے عدالتی بیلف کی سربراہی میں چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا. فوٹو: فائل

پنجاب سے بذریعہ ٹرین والدین کو ملنے کیلیے کراچی آنے والی لڑکی کو پولیس اہلکار صفدر نے کینٹ اسٹیشن سے اغوا کرلیا اور اسکے اہل خانہ سے رہائی کیلیے50 ہزار روپے طلب کیے۔

سیشن جج نے عدالتی بیلف کی سربراہی میں چھاپہ مار کر لڑکی کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ، عدالتی اہلکار نے چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ لڑکی تھانے میں موجود نہیں بلکہ پولیس اہلکار بھی مذکورہ تھانے میں تعینات نہیں، عدالتی عملے نے لڑکی کو بازیاب کرکے سیشن جج کے روبرو پیش کرنے کیلیے ایس ایچ او کو احکامات جاری کیے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی حسن فیروز نے خاتون مسماۃ ذکیہ بی بی کی درخواست پر ہیڈ بیلف مدثر حسین کو تھانہ کینٹ اسٹیشن پر چھاپہ مار کر پولیس اہلکار کی غیرقانونی حراست سے لڑکی مسماۃ روبینہ اختر کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں