چنگ چی رکشوں کی بہتات سے ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی متاثررہنے کی وجہ چنگ چی رکشاہیں اور ڈرائیوروں نے غیرقانونی اسٹاپ بھی بنارکھے ہیں


انعم مشکور May 23, 2015
گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی متاثررہنے کی وجہ چنگ چی رکشاہیں اور ڈرائیوروں نے غیرقانونی اسٹاپ بھی بنارکھے ہیں۔فوٹو:فائل

چنگ چی رکشاؤں کی بہتات کے باعث شہرمیں بدترین ٹریفک جام رہنے لگاہے۔

جس کے نتیجے میں شہری منٹوں کافاصلے گھنٹوں میں طے کرنے پرمجبور ہوگئے ہیں،جمعے کوٹریفک پولیس نے شہرمیں ٹریفک کی روانی کوبہتربنانے کے لیے نیپا چورنگی اوراطراف کے علاقوں میں چنگ چی رکشاؤں کے خلاف کارروائی کی،ٹریفک پولیس اہلکاروں کاکہنا تھاکہ زیادہ ترچنگ چی ڈرائیورز نوعمرہیں اورمتعددکے پاس لائسنس ہی نہیں جن کے خلاف آج کارروائی کی گئی ہے۔

اس موقع پرعوام نے بھی ٹریفک پولیس کی کارروائی کوسراہااورحکومت سے درخواست کی کہ ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتربنانے کے لیے صوبائی ووفاقی حکومت اپناکرداراداکرے کیونکہ کراچی میں جس تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اسی تیزی سے شہریوں کونقل وحرکت کے لیے ٹرانسپورٹ کی ضرورت پڑتی ہے مگر شہرمیں ٹرانسورٹ کے مسئلے پرکسی نے توجہ نہیں دی ہے،ٹریفک پولیس کاکہنا تھاکہ شہرکی مصروف ترین شاہراہوں پرگھنٹوں تک ٹریفک جام کی اصل وجہ بھی چنگ چی رکشاؤں کی بہتات ہے۔

کراچی میں بلوچ کالونی کے پل کے عین درمیان چنگ چی رکشا ڈرائیورز نے اپناغیرقانونی اسٹاپ بنارکھاہے جہاں وہ ٹریفک کی پرواہ کیے بغیر چنگ چی روک کرسواریوں کا انتظار کرتے ہیں،چنگ چی ڈرائیورزکی اسی ہت دھرمی کے باعث شام کے اوقات میں بلوچ کالونی سے شروع ہونا والا ٹریفک جام کامسئلہ طارق روڈتک جاری رہتا ہے، دوسری جانب ٹریفک پولیس نے صبح گلشن اقبال میں جن کم عمرچنگ چی رکشاڈرائیورزکے خلاف کارروائی کی تھی وہ شام کے وقت دوبارہ شاہراہوں پر اپنے روٹ کی صدائیں لگاتے نظرآئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |