شہر میں مختلف واقعات و حادثات میں 4 افراد ہلاک 4 زخمی
لانڈھی کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد 32 سالہ ذیشان اور 30 سالہ شہریار زخمی ہوگئے
شہر میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ ٹریفک حادثات میں 4 زخمی ہوگئے۔
کھوکھرا پار میں خاتون نے خودکشی کرلی جبکہ 2 افراد کی ڈوبی ہوئی لاشیں ملیں ، ایمپریس کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق کھوکرا پار ملیر مدینہ کالونی میں رہائش پذیر 40 سالہ انیس زہرہ زوجہ علمدار حسین نے گلے میں دوپٹے کا پھندا بنا کر خود کشی کرلی، پولیس کے مطابق متوفیہ کے گھر والوں کا کہنا ہے وہ کافی دنوں سے پریشان تھی اور کسی سے زیادہ بات چیت بھی نہیں کرتی تھی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،کیماڑی کچھی پاڑہ سے ملحقہ سمندر سے نوجوان حمیر ولد زیارت گل کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق متوفی جمعرات کو کیکڑے کا شکار کرنے آیا تھا اور اسی دوران سمندر میں گر کر ڈوب گیا تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ، ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے کے ساحل سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے لاش تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی ہے ، صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص اعجاز ملک کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی تاہم پولیس ایم ایل او نے اجزا کیمیکل کے لیے محفوظ کرلیے ہیں تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت معلوم ہوسکے گی ۔لانڈھی کے علاقے چراغ ہوٹل کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد 32 سالہ ذیشان اور 30 سالہ شہریار زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لایا گیا جبکہ سخی حسن چورنگی کے قریب سی این جی رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور رحیم بخش اور ایک مسافر امتیاز زخمی ہوگیا ۔