شہریوں کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنایا جائےوزیر داخلہ سندھ
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اور دستیاب وسائل کو استعمال کیا جائے، سہیل سیال
صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد جمعے کو سینٹرل پولیس آفس اور محکمہ داخلہ سندھ کا دورہ کیا ، انھوں نے افسران کو ہدایات دیں کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات اور دستیاب وسائل کو استعمال کیا جائے ۔
محکمہ داخلہ سندھ کا قلمدان سنبھالنے کے دوسرے ہی صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران انھوں نے امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت سندھ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں پولیس اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ نے دیگر اہم مقدمات کے ساتھ ساتھ سانحہ صفورا جیسے انتہائی اہم مقدمے کے ملزمان کا سراغ لگانے اور ان کی گرفتاری پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو مبارکباد دی اور سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ، سینٹرل پولیس آفس کے دورے پر صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور جملہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ضروری ہدایات جاری کیں ۔
اس موقع پر انھوں نے سندھ پولیس کو اپنے تمام تر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایات دیں کہ پولیس کو درکار ضروریات کے حوالے سے تمام سفارشات ترتیب دے کر برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ، انھوں نے ہدایات دیں کہ پولیسنگ نظام کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ ایڈوانس انٹیلی جنس سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے ۔