ٹیسٹ کپتان مصباح الحق و اہلیہ بھی 3 جگہ تلاشی کے بعد اسٹیڈیم پہنچے

خوش قسمتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم گرائونڈز پر اپنی صلاحیتیں اور مجھے یہ مناظر دیکھنے کا موقع ملا ہے، مصباح الحق


Sports Reporter May 23, 2015
خوش قسمتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم گرائونڈز پر اپنی صلاحیتیں اور مجھے یہ مناظر دیکھنے کا موقع ملا ہے، مصباح الحق۔ فوٹو: فائل

ٹیسٹ کپتان مصباح الحق بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ 3جگہ تلاشی کے بعد قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وینیو تک آنا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن سیکیورٹی کیلیے ایسا کرنا ضروری ہے، میں بھی عوام کی طرح واک تھرو گیٹس سے گزر کر آیا ہوں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہوں،اس مقصد میں زمبابوے کا کردار ہمیشہ سراہا جائے گا۔

خوش قسمتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم گرائونڈز پر اپنی صلاحیتیں اور مجھے یہ مناظر دیکھنے کا موقع ملا ہے، مصباح الحق کی اہلیہ نے کہا کہ شوہرکے ہمراہ پاکستان کرکٹ کوسپورٹ کرنے کیلیے آئی ہوں اوریہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں