سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 24 بھارتی ماہی گیر گرفتار

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر لانچوں میں سوار بھارتی ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کیا


Staff Reporter October 13, 2012
سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیر ڈاکس تھانے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ فوٹو: راشد اجمیری / ایکسپریس

پاکستان میری ٹائم ایجنسی نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر لانچوں میں سوار بھارتی ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کردیا ، ڈاکس پولیس نے بتایا کہ 4 لانچوں پر 24 ماہی گیر سوار تھے جوکہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوگئے تھے جنھیں میری ٹائم ایجنسی نے پکڑ کر ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس نے مقدمہ الزام نمبر 239/12 درج کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |