پیپلز پارٹی کے لطیف انصاری سینیٹ کی نشست سے مستعفی شیری رحمٰن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی نے لطیف انصاری کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے


Staff Reporter May 23, 2015
پیپلز پارٹی نے لطیف انصاری کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو : فائل

پیپلز پارٹی کے سینیٹر لطیف انصاری نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے استعفیٰ منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے لطیف انصاری کی خالی نشست پر شیری رحمن کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نے سینیٹر لطیف انصاری سے سینیٹ کی نشست سے استعفے کا مطالبہ کیا جس کے بعد سینیٹر لطیف انصاری نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں