سانحہ ماڈل ٹاؤن جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے طاہر القادری

ایف آئی آراندراج میں کرداراداکرنیوالے پاک فوج کے سپہ سالارانصاف فراہمی میں بھی کرداراداکریں، طاہر القادری


Numainda Express May 23, 2015
ایف آئی آراندراج میں کرداراداکرنیوالے پاک فوج کے سپہ سالارانصاف فراہمی میں بھی کرداراداکریں، طاہر القادری۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کاخون اتناسستانہیں کہ قاتلوں کی بنائی جے آئی ٹی اس پرمٹی ڈال سکے۔

حکومتی جے آئی ٹی نے حقائق مسخ کیے اورانصاف کاجنازہ نکالا،مظلوموں کےلئے آوازبلندکرنے پر اینکر پرسنز ،سول سوسائٹی،ہم خیال جماعتوں کے سربراہان اور بالخصوص پنجاب اسمبلی کی اپوزیشن کامشکورہوں،وہ گزشتہ روزپاکستان عوامی تحریک کی مشاورتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے ٹیلی فون پرخطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کی کاپی حاصل کرنے کیلیے تین ماہ سے عدالت میں ہیں اورایک سینئرجج کی مرتب کردہ رپورٹ کی کاپی بھی نہیں دی جا رہی،سوالات کرنیوالے بتائیں کہ انصاف کے کس دروازے پردستک دیں؟پرامن احتجاج کاحق استعمال کرتے ہوئے ظلم کیخلاف سڑکوں پرآنے کافیصلہ کیاہے،تابعدار نوکروں کی جے آئی ٹی نے وہی رپورٹ جاری کی جوانھیں فراہم کی گئی تھی،ایف آئی آراندراج میں کرداراداکرنیوالے پاک فوج کے سپہ سالارانصاف فراہمی میں بھی کرداراداکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |