پاکستانی فنکارہ حمائمہ ملک اور بھارتی اداکارہ ودیا بالن ایشیا پیسیفک ایوارڈز میں مدمقابل

اس ایوارڈ شو میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ روس، کوریا اور فلپائن کی فنکارائیں بھی نبرد آزما ہونگی۔


ویب ڈیسک October 12, 2012
اس ایوارڈ شو میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ روس، کوریا اور فلپائن کی فنکارائیں بھی نبرد آزما ہونگی۔ فوٹو: پبلیسٹی

پاکستانی فنکارہ حمائمہ ملک کو ایشیا پیسیفک ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لئے منتخب کیا گیا ہے جہاں بھارتی اداکارہ ودیا بالن ان کے مدمقابل ہوں گی۔

حمائمہ ملک نے ہدایتکار شعیب منصور کی فلم 'بول' میں مرکزی کردار کی بہترین ادائیگی پر فنی و ثقافتی حلقوں میں پذیرائی حاصل کی تھی تاہم اب انکی بہترین کردار نگاری کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے اور انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک ایوارڈز کی تقریب میں بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لئے منتخب کیا گیا ہے جہاں انکا مقابلہ بھارت کی معروف فنکارہ ودیا بالن سے ہوگا جنہیں فلم 'ڈرٹی پکچر' کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ شو میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ روس، کوریا اور فلپائن کی فنکارائیں بھی نبرد آزما ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں