حج قرعہ اندازی میں محروم افراد کوبینکوں سے رقم کی ادائیگی شروع

اس سال ملک بھر سے ایک لاکھ 43ہزار عازمین حج فریضہ حج اداکریں گے۔


Nasiruddin May 23, 2015
فوٹو: فائل

KARACHI: سرکاری حج اسکیم کے تحت ہونے والی حج قرعہ اندازی میں محروم رہ جانے والوں کو بینکوں سے ان کی رقوم کی واپسی شروع ہوگئی ہے،جن لوگوں کے نام قرعہ اندازی میں نہیں آئے ہیں ان لوگوں نے پرائیویٹ اسکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے کوششیں شروع کردی ہیں۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر10مختلف بینکوں کی مخصوص برانچوں نے27 اپریل سے8مئی تک حج درخواستیں وصول کی تھیں اوروزارت مذہبی امورکوملک بھرسے2لاکھ 71 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ سرکاری اسکیم کا حج کوٹہ 71 ہزار ہے اس طرح سے وزارت مذہبی امور کو2لاکھ حج درخواستیں زیادہ موصول ہوئی تھیں۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ کمپنیوں کے پیکیجزخاصے مہنگے ہیں یہ پیکیجز4لاکھ سے 20لاکھ روپے تک ہیں جبکہ سرکاری اسکیم کاپیکیج کراچی اور کوئٹہ سے 2 لاکھ 55ہزار971 روپے جبکہ ملک کے دیگر شہروں سے2لاکھ 64 ہزار 971 روپے رکھے گئے ہیں۔اس سال ملک بھر سے ایک لاکھ 43ہزار عازمین حج فریضہ حج اداکریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں