طیارہ ہائی جیکنگ کے قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

سینٹرل جیل ذرائع کے مطابق شاہ سوار بلوچ اور صابر بلوچ کے ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ جلد ملاقات کے لیے آئیں گے۔

سینٹرل جیل ذرائع کے مطابق شاہ سوار بلوچ اور صابر بلوچ کے ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ جلد ملاقات کے لیے آئیں گے۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
پی آئی اے کا طیارہ ہائی جیک کرنے کے مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیے گئے۔


پھانسی کی سزا کے منتظر3 ہائی جیکرزشاہ سوار بلوچ، صابر بلوچ کو سینٹرل جیل حیدرآباد اور شبیر بلوچ کو کراچی سینٹرل جیل میں28 مئی کو پھانسی دیے جانے کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے قیدیوں کے ورثا کو آخری ملاقات کے لیے طلب کر لیا ۔ سینٹرل جیل ذرائع کے مطابق شاہ سوار بلوچ اور صابر بلوچ کے ورثا کو اطلاع دے دی گئی ہے اور وہ جلد ملاقات کے لیے آئیں گے۔ قیدیوں کے پھانسی کے لیے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
Load Next Story