بھارت طاقت سے کشمیریوں کی آوازدبا نہیں سکتا آصف زرداری

سرینگر میں کشمیری مظاہرین پربھارتی فوج کی جانب سے تشدداورگرفتاریاں قابل تشویش ہے

سرینگر میں کشمیری مظاہرین پربھارتی فوج کی جانب سے تشدداورگرفتاریاں قابل تشویش ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری نے سرینگرمیں مظاہرین پربھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال پرتشویش کااظہارکیاہے۔


مظاہرے میں کچھ کشمیری لیڈروں کوگرفتار بھی کیا گیا۔جمعے کوآزاد جمووکشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیداوروزیر خزانہ لطیف اکبرنے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر سے ملاقات کی۔سابق صدرنے کہا کہ طاقت کااستعمال اور تشدد سے کشمیری عوام کی آوازکودبایانہیں جاسکتا۔اس ملاقات میں آزاد جموں وکشمیرکے آئندہ بجٹ کے بارے میں بھی غورکیاگیا۔
Load Next Story