سعودیہ روانگی سے پہلے عازمین حج کے فنگرپرنٹس لیے جائیں گے

سعودی شاہ ہر سال پہلے ہی دنیا بھر سے دوہزار سے زائد افراد کو شاہی مہمان کے طورپر حج کے لیے مدعو کرتے ہیں۔


Net News/Numainda Express May 23, 2015
سعودی شاہ ہر سال پہلے ہی دنیا بھر سے دوہزار سے زائد افراد کو شاہی مہمان کے طورپر حج کے لیے مدعو کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر بن محمد الحجاز نے کہاہے کہ سعودی حکومت نے حاجیوں کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کے لیے الیکٹرانک سسٹم متعارف کروادیا ہے۔

جس کے تحت حج کے لیے سعودی عرب روانگی سے پہلے عازمین کے اپنے اپنے ملکوں میں فنگر پرنٹس محفوظ کیے جائیں گے۔ اس نظام کے تحت وہ سفر حج کے دوران اپنی قیام گاہ 'ٹرانسپورٹ اورخوراک وغیرہ کے معاملات کے بارے میںمکمل طور پر آگاہ ہوں گے ۔

یہ الیکٹرانک سسٹم حاجیوں کی آمد اور روانگی کے موقع پر ایئرپورٹ پر انجام دیے جانے والے مراحل بھی جلد مکمل کر نے کے لیے مددگار ثابت ہوگا، انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے حاجیوں کا سفر آسان اور تیزہوجائے گا اور ان کی آمد سے پہلے ہی ان کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔ دوسری طرف خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزہرسال دنیا بھر سے ایک ہزار افراد کو شاہی مہمان کے طور پرعمرہ کروائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی شاہ ہر سال پہلے ہی دنیا بھر سے دوہزار سے زائد افراد کو شاہی مہمان کے طورپر حج کے لیے مدعو کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں