پروفیسرکا مردہ جسم کوزندہ کرنے کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ

جسمانی افعال کو ایک وقت میں کئی گھنٹوں تک معطل یا بند رکھا جاسکتا ہے


INP May 23, 2015
یہ وہ طریقہ کار ہے جس کی آزمائش ابھی تک جانوروں پر ہی ہوئی,فوٹو: فائل

امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر رہیی نے مردہ جسم کو زندہ کرنے کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایری زونا یونیورسٹی کے پروفیسر پیٹر رہیی نے دعویٰ کیا کہ جب آپ کے جسم کا درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ ہوجائے، کوئی دماغی سرگرمی، دل کی دھڑکن، خون کی گردش غرض سب کچھ تھم جائے اور ہرایک یہ مان لے کہ آپ مرچکے ہیں مگر ہم پھر بھی آپ کو زندگی کی جانب واپس لا سکتے ہیں۔

پروفیسر پیٹر نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سیموئل ٹیشرمین کے ساتھ مل کر یہ ثابت کیا ہے کہ جسمانی افعال کو ایک وقت میں کئی گھنٹوں تک معطل یا بند رکھا جاسکتا ہے۔ یہ وہ طریقہ کار ہے جس کی آزمائش ابھی تک جانوروں پر ہی ہوئی اور اس میں زخمی ہوجانے والے جسم سے خون کو نکال کر اس ٹھنڈے کھارے پانی سے تبدیل کردیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |