میکسیکومیں پولیس اورمنشیات فروش گروپ کے درمیان جھڑپ میں 43 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کا تعلق منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ سے ہے، مقامی حکام


ویب ڈیسک May 23, 2015
گزشتہ 3 ماہ کے دوران میکسیکو میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کم از کم 20 پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو ہلاک کرچکے ہیں فوٹو: فائل

لاہور: پولیس اور منشیات فروش گروپ کے مسلح افراد کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 43 افرد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میکسیکو کی ریاست میچوکوان میں جلیسکو کی سرحد کے قریب تنہوتو میں تصادم اس وقت ہوا جب وفاقی پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں کم از کم ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔میکسیکو کے نیشنل سیکیورٹی کمشنر مونٹی الیجانڈروروبیڈو کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش کے لیے وفاقی سیکیورٹی عہدیدارعلاقے کا دورہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران میکسیکو میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کم از کم 20 پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو ہلاک کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |