ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی

حکومت کے مجوزہ قانون کے نفاذ کے لیے ملک کی پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے


ویب ڈیسک May 23, 2015
ماضی میں ہالینڈ میں برقع پر پابندی کی کوشش کو ملک کے آئین سے متصادم قرار دیا جا چکا ہے۔ فوٹو: فائل

ہالینڈ کی کابینہ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی ہے تاہم اس کے نفاذ کے لئے پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہالینڈ کی کابینہ کی جانب سے منظور کئے جانے والے مجوزہ قانون کے تحت ملک میں عوامی ٹرانسپورٹ، اسکولوں، اسپتالوں اور سرکاری دفاتر میں چہرہ ڈھانپنے پر پابندی ہوگی اور اس میں نقاب کے علاوہ سکیئنگ کے لیے پہننے جانے والے ماسک اور ہیلمٹ بھی شامل ہوں گے تاہم قانون کے نفاذ کے لیے ملک کی پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔

کابینہ کی جانب سے قانون کی منظوری کے بعد ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رووٹ نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ ہالینڈ میں ہر کسی کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کی اجازت ہے۔ یہ آزادی صرف اس صورتحال میں محدود ہو گی جب لوگوں کا ایک دوسرے کو دیکھنا ضروری ہو۔

واضح رہے کہ ماضی میں ہالینڈ کی حکومت کی جانب سے برقع پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کو ملک کے آئین میں مذہبی آزادی کی شقوں سے متصادم قرار دیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں