انتخابات میں انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق معاملات بےنقاب ہونے چاہئیں جہانگیر ترین

انتخابات میں الیکشن کمیشن کےکردارسےمتعلق سوالات ہورہےہیں، رہنما تحریک انصاف


ویب ڈیسک May 23, 2015
جوڈیشل کمیشن میں انتخابی دھاندلی سے متعلق حقائق سامنے آ رہے ہیں، سیکریٹری جنرل تحریک انصاف فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انتخابات میں انگوٹھوں کے نشانات سے متعلق معاملات بےنقاب ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ مقناطیسی سیاہی کی ضرورت نہیں تھی، نادرا کے سابق ڈی جی طارق ملک نے کہا تھا کہ کراچی کے دو حلقوں میں مقناطیسی سیاہی استعمال ہی نہیں ہوئی اس لئے وہاں انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی۔ طارق ملک کو جوڈیشل کمیشن میں ضرور بلانا چاہیے، اگر وہ نہیں آتے تو جوڈیشل کمیشن ویڈیوکانفرنس کے ذریعے بھی گواہی لے سکتا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن میں انتخابی دھاندلی سے متعلق حقائق سامنے آ رہے ہیں۔انتخابات میں الیکشن کمیشن کےکردارسےمتعلق سوالات ہورہےہیں- ہمیں اب بھی تحفظات ہیں لیکن الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔