ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کمپیوٹرز سے اہم ریکارڈ محفوظ کرلیا

کمپیوٹرز میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کے سرٹیفکیٹس کی لاتعداد کاپیاں بھی کمپیوٹرکی ہارڈ ڈسک میں محفوظ تھیں،ایف آئی اے


ویب ڈیسک May 23, 2015
کمپیوٹرز میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کے سرٹیفکیٹس کی لاتعداد کاپیاں بھی کمپیوٹرکی ہارڈ ڈسک میں محفوظ تھیں،ایف آئی اے. فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں موجود سرورز اور کمپیوٹرز سے اہم ریکارڈ محفوظ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں موجود کمپیوٹرز سے ڈیٹا ڈی کوڈ کیا جارہا ہے اور اب تک حاصل ہونے والے ڈیٹا میں کئی ایسی ڈگریاں سامنے آئی ہیں جن پر نام موجود نہیں تھے جب کہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ کے کئی سرٹیفکیٹس کی لاتعداد کاپیاں بھی کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک میں محفوظ تھیں جن پر کئی کسٹمرز کے نام بھی موجود ہیں۔

ایگزیکٹ کے کمپیوٹرز سے کئی آڈیو ریکارڈنگ بھی برآمد کی گئی ہیں جس سے پتا چلتا ہے کہ یونیورسٹیز کے سیلز ایجنٹ یہیں کام کر رہے تھے اور وہ کسٹمرز کو متاثر کرنے کے لئے مختلف فرضی ناموں سے انہیں مطمئن کرتے ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کے اہم عہدیداروں کے موبائل فون نمبر بند ہیں جب کہ بیشتر روپوش بھی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔