ملتان میں اسکول کی چھت گرنے سے 39 بچے ملبے تلے دب گئے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو امدادی کاموں کی نگرانی کی ہدایت کی ہے


ویب ڈیسک May 23, 2015
پولیس نے واقعے پر سکول کے پرنسپل کوحراست میں لےلیا، فوٹو: فائل

KARACHI: مظفرآباد میں اسکول کی چھت گرنے سے 39 بچے ملبے تلے دب گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے مظفر آباد میں واقع نجی اسکول میں بچے زیر تعلیم تھے کہ اسکول کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 39 بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو نکال کر نشتر اسپتال منتقل کردیا، اسپتال پہنچائے گئے 6 بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے پرنسپل کو حراست میں لے لیا تاہم علاقے کے مشتعل عوام نے گاڑی کا گھیراؤ کرکے پرنسپل کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، جس نے پرنسپل کر متعلقہ پولیس اسٹیشن پہنچادیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو امدادی کاموں کی نگرانی اورزخمی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |