بے سہارا بچوں کی ذمہ داری صرف حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی ریحام خان

کالے شیشے والی گاڑیوں میں بیٹھنے والوں کو غربت کا احساس نہیں ہوتا، اہلیہ عمران خان


ویب ڈیسک May 23, 2015
بچوں کا مستقبل کوڑنے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیےریحام خان ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ بے سہارا بچوں کی ذمہ داری صرف حکومت پر نہیں ڈالی جاسکتی۔

لاہورمیں اسٹریٹ چلڈرن سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ہر بات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے، کالے شیشے والی گاڑیوں میں بیٹھنے والوں کو غربت کا احساس نہیں ہوتا، اسٹریٹ چلڈرن ہمارے اپنے بچے ہیں، ان بچوں کی نگہداشت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اگر ایک بچہ بھی سڑک پر ہے تو اس کے قصور وار ہم سب ہیں۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل ہمارے بچوں کے ساتھ جڑا ہے، ان کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہیے، بچوں کے حقوق کی حفاظت کئے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |