وفاقی وزیرداخلہ کو ایگزیکٹ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش

وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔


ویب ڈیسک May 23, 2015
اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو ایف آئی اے نے ایگزیکٹ اسکینڈل سے متعلق اب تک ہونے والی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ میں چوہدری نثار کی زیر صدارت ایگزیکٹ اسکینڈل سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی نے جعلی ڈگریوں سے متعلق ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی جب کہ اس حوالے سے حکام بریفنگ بھی دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔