اررررے۔۔۔۔۔نہیں بھئی

عامر خان اپنے کا م کے حوالے سے کسی بات یا چیز پر سمجھوتا نہیں کرتے وہ اپنی فلم یا کردار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں


جو مشہور نہیں ہوتا وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی ڈرامائی تنازعہ بنا لیتا ہے،فوٹو : فائل

بالی وڈ اور تنازعات کا چولی اور دامن کا ساتھ ہے جس دن یہاں کوئی گپ شب نہ بنے وہ دن خالی محسوس ہوتا ہے۔ اس چیز کے خود بولی وڈ والے بھی اس قدر عادی ہو چکے ہیں کہ بعض اوقات وہ جان بوجھ کر بھی ایسی باتیں کر جاتے ہیں جس سے کوئی تنازعہ جنم لے۔ اس کے بہت سے فائدے بھی ان کے پہنچتے ہیں۔ پہلا فائدہ تو یہ کہ وہ مشہور ہوجاتے ہیں اور دنوں تک ان کے چر چے ہوتے رہتے ہیں دوسرا ہر کوئی بیچ کی بات جاننے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔

اس طرح سب کی توجہ خاص طور سے میڈیا سے تعلق رکھنے والے شو بزجرنلسٹ اس کرید میں تنازعہ کھڑا کرنے والے کے پیچھے لگے رہتے ہیں۔ جو مشہور نہیں ہوتا وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی ڈرامائی تنازعہ بنا لیتا ہے۔ کسی افیئر کا تعلق ہو یا کوئی چھپ چھپ کے ملتا ہو، ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کی بات ہو یا پھر ایک دوسرے کا کسی فلم میں رول کم کرانا ہو، یہ اور ایسی ہی کئی دوسری باتیں مختلف تنازعات کو جنم دیتی رہتی ہیں۔ بولی وڈ میں یوں تو اس کے ابتدائی دور سے ہی ہر قسم کی کنٹروورسی کا سامنا رہا ہے، مگر ہر دور میں اس کے تقاضے مختلف ہوتے رہے ہیں۔ اس مضمون میں بولی وڈ میں گذشتہ سال کے چند مشہور تنازعات کے بارے میں بتا یا جارہا ہے۔

٭گذشتہ سال کے اختتامی مہینوں شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ایئر ریلیز ہو ئی تھی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دیپکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، بومن ایرانی اور سونو سود شامل تھے۔ فلم نے باکس آفس پر بلاک بسٹر کام یابی حاصل کی تھی اور اس کا شمار شاہ رخ کی سپر ڈوپر ہٹ فلموں میں کیا جاتا ہے۔ اس فلم کو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے اس پر ریمارکس دیے۔ کچھ نے تعریف کی تو کچھ نے تنقید۔ لیکن جیابچن نے تو حد ہی کردی ۔

انہوں نے فلم کی ریلیز کے بعد ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہیپی نیو ایئر ایک انتہائی احمقانہ فلم ہے اور اس فلم میں ابھیشیک کا رول اس سے بھی بڑھ کرنان سینس ہے۔ جیا جی کے اس بیان نے انڈسٹری میں کھلبلی مچا دی۔ سب ہی جانتے ہیں کہ امیتابھ اور شاہ رخ کے درمیان بڑے اچھے اور دیرینہ تعلقات ہیں۔ جیا خود بھی شاہ رخ کو اپنے بیٹے کی طر ح سمجھتی ہیں۔ پھر اس بیان کا کیا مطلب؟ اس حوالے سے جیا کا کہنا تھا کہ فلم دیکھنے کے بعد جو انہیں محسوس ہوا وہ انہوں نے کہہ دیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھیشیک کو یہ کردار نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اس بیان پر شاہ رخ کاکوئی رد عمل سامنے نہیں آیا تھا۔ البتہ امیتابھ بچن نے شاہ رخ کو معذرت کا پیغام بھیج دیا تھا ۔

٭عامر خان اپنے کا م کے حوالے سے کسی بات یا چیز پر سمجھوتا نہیں کرتے وہ اپنی فلم یا کردار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ اسی لیے انہیں مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے۔ سال میں ایک ہی فلم کرنے والے عامر خان کی فلم کا ان کے مداح ہی نہیں وہ لوگ بھی انتظار کرتے ہیں جو انہیں پسند نہیں کرتے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کی ہر فلم اور اس فلم میں ان کا رول عامر کی ہر گذشتہ فلم سے مختلف اور منفرد ہو تا ہے۔ عامر کی گذشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم پی کے ایک شان دار فلم تھی، جس نے بے مثال کام یابی حاصل کی تھی۔

اب تک اس فلم کی کام یابی کے گن گائے جارہے ہیں، جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں کہ عامر اپنی فلم کی پبلسٹی کے لیے ہر قسم کی مگر مختلف مارکیٹنگ کرنے کے لیے مختلف انداز اپناتے رہتے ہیں۔ پی کے کی مارکیٹنگ پبلسٹی کے لیے بھی انہوں نے انوکھا انداز اپنایا، جس نے سب ہی کو حیران کر دیا کہ عامر سے اس کام کی توقع کسی کو بھی نہیں تھی۔ عامر نے تقریباً برہنہ صرف ایک ریڈیو ٹرانسسٹر کے ساتھ پٹری پر تصویر بنوائی اور اس پوسٹر کو فلم کی پبلسٹی کے لیے استعمال کیا۔ اس حوالے سے ان پر کافی تنقید بھی ہوئی۔ خاص طور سے مذہبی جماعتوں نے اس پوسٹر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور عامر کے خلاف بھی بہت کچھ کہا گیا۔

٭بیگم کرینہ کپور خان نے ایک میگزین کے سرورق کے لئے تصویر بنوائی جسے لَو جہاد کا ٹائٹل دیا گیا تھا اس پوسٹر میں کرینہ کے آدھے چہرے کو نقاب سے ڈھانپا گیا تھا، جب کہ آدھے چہرے میں بندی اور مانگ میں سیندور کو واضح کیا گیا تھا۔ اس تصویر کے لیے کرینہ کپور کو کافی دھمکیاں بھی ملیں اور خوف سے انہوں نے اپنے ساتھ مستقل دو باڈی گارڈ رکھنا شروع کردیے اور اپنے گھر پر بھی سیکیوریٹی کو بڑھا دیا۔ کرینہ کو دھمکیاں ہندوؤں کی انتہا پسند تنظیموں کی جانب سے مل رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرینہ اس تصویر کے ذریعے ہندو لڑکیوں کو اکسا رہی ہیں کہ وہ مسلمان لڑکوں سے شادی کریں۔

٭سابق ماڈل اور اداکارہ ماہیما چوہدری جن کی پہچان صرف ایک فلم سبھاش گھئی کی پردیس ہے۔ اس فلم اس نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا ماہیما فلموں اور ماڈلنگ سے پہلے ٹی وی جے تھی۔ ماہیما انڈسٹری میں اپنے قدم نہ جما سکی اور چند فلموں میں کام کرنے کے بعد اس نے شادی کرلی۔ اب وہ ایک بیٹے کی ماں ہے۔ گذشتہ دنوں اس کے حوالے سے خبر آئی تھی کہ غیرملکی ان کے بینک اکاؤنٹ میں بلیک منی اچھی خاصی تعداد میں موجود ہے۔ یہ خبر ملتے ہی ممبئی پولیس کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم نے ماہیما سے انکوائری کی۔ کورٹ نے ان کے بینک اکاؤنٹ منجمد کردیے ہیں۔ ماہیما اس بات کی حقیقت سے انکاری ہے، لیکن ٹیم کے پاس ان کے خلاف مکمل شواہد موجود ہیں۔ سوئس بینک کا یہ اکاؤنٹ ماہیما کے اصل نام رتو چوہدری کے نا م سے ہے۔

٭ماضی کی نام ور اداکارہ رتی اگنی ہوتری، جنہوں نے کئی کام یاب فلمیں دینے کے بعد شادی کر لی تھی اور اب فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی کیریکٹرز رول کر رہیں ہیں، کوئی انہیں دیکھ کر اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتا کہ وہ کتنی تلخ ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ اسکرین پر ہمیشہ ہنستی مسکراتی رتی اگنی ہوتری کو اپنے شوہر کے تشدد کا سامنا ہے اور اس بات کے خلاف رتی نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ بھی درج کرائی ہے کہ ان کے شوہر انہیں بے جا تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور گالم گلوچ بھی کرتے ہیں۔ رتی کا کہنا ہے کہ میں اتنے عرصہ سے یہ سوچ کر سب سہہ رہی تھی کہ کبھی نہ کبھی تو حالات سدھر جائیں گے، لیکن اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے، اب میں اور برداشت نہیں کر سکتی۔ اس لیے میں نے یہ قدم اٹھایا۔ رتی نے 1985میں انیل ورانی سے شادی کی تھی۔ رتی اگنی ہوتری نے شادی کے تیس سال بعد اپنے شوہر کے خلا ف آواز اٹھائی ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی و جہ سے اب تک خاموش تھیں۔

٭ انڈین ماڈل اور اداکارہ گوہر خان کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں۔ اس کی شہرت کی سب سے بڑی وجہ بگ باس سیزن 7کا فاتح ہونا ہے۔ اس کے علاوہ ٹی وی شو خطروں کے کھلاڑی میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کو سامنے لا چکی ہے۔ گوہر خان اپنے بے باک انداز اور بولڈنیس کی وجہ سے بھی اچھی خاصی شہرت رکھتی ہے۔ بگ باس میں ہی اس کے تعلقات کوشال ٹنڈن کے ساتھ استوار ہوئے اور اسی شو میں اس کی بے باکی بھی نظر آئی۔ گذشتہ دنوں گوہر خان کے ساتھ ایک ایسا واقعہ ہوا جس سے وہ خاصی خوف زدہ ہوگئی۔

ایک پرائیویٹ فنکشن میں جب وہ اسٹیج پر تھی تب آڈینس میں سے ایک شخص اٹھا اور اچانک گوہر کے پاس آکر اس کے منہ پہ زرودار چانٹا رسید کردیا۔ پولیس نے اس لڑکے کو فوراً گرفتا ر کرلیا۔ اس نوجوان کا نا م عاقل کامل ہے اور مسلمان ہے۔ گرفتاری کے بعد اس نے گوہر کو تھپڑ مارنے کی وجہ یہ بیان کی کہ گو ہر ایک مسلمان لڑکی ہے، اس لیے اسے مختصر لباس نہیں پہننا چاہیے۔ فنکشن میں گوہر کو کم لباس میں دیکھ عاقل اپنے غصہ پر قابو نہ رکھ سکا اور اسٹیج پر جا کر گوہر کو تھپڑ دے مارا۔ عاقل کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا کوئی پچھتاوا نہیں کیوں کہ میں نے جو صحیح سمجھا وہی کیا۔ عاقل کامل آج کل ضمانت پر رہا ہے۔

٭سوزانے خان اور رتھک روشن کی بارہ سال بعد طلاق کا واقعہ تقریباً سب ہی کے لیے حیران کن تھا۔ کوئی اس بات پر یقین ہی نہیں کر سکتا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے بے حد پیار کرنے والے میاں بیوی جن کے دو کیوٹ بیٹے بھی ہیں۔ ایک دن اچانک یوں الگ ہو جانے کا فیصلہ کرلیں گے۔ دراصل ارج رام پال اور اس کی بیوی مہر پال سے سوزانے کے دیرینہ تعلقات ہیں تینوں کی دوستی مثالی سمجھی جاتی ہے۔

تینوں ہی ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں برابر شامل ہوتے ہیں۔ اختلافات اس وقت شروع ہوئے جب سوزانے اور ارجن رام پال نے مہر کی غیر موجودگی میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنا شروع کردیا۔ دونوں میں دوستی کے علاوہ محبت کا رشتہ بھی جنم لینے لگا۔ مہر نے جب اس بات کی حقیقت جاننے کی کوشش کی تو اسے محسوس ہوا کہ ان دونوں میں مضبوط تعلق پیدا ہوگیا ہے۔ حالاںکہ ارجن نے اس بات سے ہمیشہ انکا ر ہی کیا، لیکن کہنے والے کہتے ہیں کہ سوزانے کی رتھک سے طلاق لینے کی وجہ ارج رام پال ہی ہے۔

٭انیل کپور کی بیٹی اداکارہ سونم شاید انڈسٹری کی واحد ایکٹریس ہے جن کے کئی تنازعات سامنے آچکے ہیں۔ سونم کا جب دل چاہتا ہے اور جس کے خلاف دل چاہتا ہے بول دیتی ہے۔ اسی لیے اسے منہ پھٹ بھی کہا جاتا ہے، جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر بیان جاری کرتی رہتی ہے۔ ٹی وی شو کافی ود کرن کے ایک پروگرام میں اس نے دیپکا کے ساتھ شرکت کی، جس میں دیپکا نے سونم کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ سونم نے فوراً نے ہی اس کا جواب یہ کہہ کر دیا کہ اسے دیپکا کا اسٹائل ہی پسند نہیں۔ اس لیے وہ اس کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی۔

اس بات کا دیپکا اور کرن نے بھی برا منایا لیکن سونم کی صحت پر کوئی فرق نہ پڑا۔ سونم نے ایشوریا رائے بچن کو آنٹی کہہ کر سب کو حیران کر دیا تھا۔ اس بارے میں سونم کا موقف یہ تھا کہ ایشوریا میرے فادر کے ساتھ فلم میں ہیروئن کا رول کر چکی ہیں۔ اس لحاظ سے تو میری آنٹی ہی ہوئیں۔ انیل کپور کی ہوم پروڈکشن فلم عائشہ کی ناکامی کا ذمہ دار سونم نے فلم کے ہیرو ابھے دیول کو قرار دیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ابھے کی کم زور اداکاری کے باعث یہ فلم فلاپ ہوئی۔ تو دوسری طرف ابھے کا کہنا تھا کہ فلم میں تمام تر خرچہ صرف سونم کے کپڑوں پر کیا گیا۔ یہ ہی پیسہ اگر فلم کی بہترین پبلسٹی پر لگادیا جاتا تو فلم کام یاب ہوسکتی تھی۔ ان دونوں باتوں کو لے کر سونم اور ابھے کے تعلقات میں دراڑ پڑ گئی اور انھوں نے اپنی برسوں پرانی دوستی ختم کردی۔

٭پریتی زینٹا نے اپنے سابق بوائے فرینڈنیس واڈیا کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اسے نہ صرف دھمکیاں دے رہا ہے بل کہ اسے خوف زدہ بھی کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ پریٹی اور نیس واڈیا میں پرانے تعلقات تھے اور آئی پی ایل میں پنجاب کنگز الیون کے حصہ دار بھی تھے، لیکن جب سے نیس کے دیپکا کے ساتھ تعلقات بڑھنے لگے تب پریٹی نے اس سے اپنی دوستی ختم کردی۔ نیس نے پریٹی کے تما م الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں