پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ سوئی ناردرن گیس نے کے آرایل کوقابو کرلیا

یاسرکی 6 وکٹیں، ایچ بی ایل، زیڈٹی بی ایل اوراسٹیٹ بینک بھی کامیاب، فواد کی سنچری


Sports Desk October 13, 2012
یاسرکی 6 وکٹیں، ایچ بی ایل، زیڈٹی بی ایل اوراسٹیٹ بینک بھی کامیاب، فواد کی سنچری فوٹو:فائل

پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں سوئی ناردرن گیس نے کے آرایل کو 219 رنز کے بڑے مارجن سے قابو کرلیا۔

یاسر شاہ نے 6 وکٹیں لیں۔ ایچ بی ایل نے واپڈا کو 184 رنز سے شکست دی، احسان عادل نے 5 اور محمد اسلم نے4 پلیئرز کو آئوٹ کیا، زرعی ترقیاتی بینک نے این پی بی پر 84 رنز سے فتح پائی، زوہیب خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں، فواد عالم کی ناٹ آئوٹ سنچری رائیگاں گئی۔ اسٹیٹ بینک نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 6 وکٹ سے مات دی، کاشف صدیق اور عثمان سعید کی ففٹیز نے فتح یقینی بنائی، تنویر احمد نے 4 بیٹسمینوں کو آئوٹ کیا۔ پی آئی اے نے یوبی ایل کو 69 رنز سے شکست کا مزہ چکھایا،سعد نروس نائنٹیزکا شکار ہوئے، علی اسد نے ففٹی اسکور کی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کیخلاف فتح کیلیے304 کا ہدف پانے والی کے آر ایل کی ٹیم84 پر ڈھیر ہوگئی، یاسر شاہ نے6 وکٹیں لیں۔

یاد رہے اس میچ میں فاتح ٹیم کے کپتان مصباح الحق پیئر کی خفت کا شکار ہوئے۔ حبیب بینک سے میچ میں واپڈا کی ٹیم336کا ہدف پانے کے بعد151رنزپر ہمت ہار گئی، محمد ابراہیم نے 46 رنز بنا کرکچھ مزاحمت کی، احسان عادل نے5 وکٹیں لیں، انھوں نے میچ میں 9 پلیئرز کو آئوٹ کیا، محمد اسلم نے4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ نیشنل بینک کی ٹیم زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف390 رنز کا ہدف عبور کرنے میں ناکام رہی، اس نے 305 رنز بنائے، فواد عالم کے 112ناٹ آئوٹ اور وہاب ریاض کے 53 رنز ٹیم کے کام نہ آسکے، زوہیب خان نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پورٹ قاسم کے خلاف اسٹیٹ بینک نے 199 رنز کا ہدف 4وکٹ پر حاصل کرلیا، کاشف صدیق نے 73 اور عثمان سعید نے ناقابل شکست 51 رنز بنائے، تنویر احمد نے4 پلیئرز کو میدان بدر کیا۔ پی آئی اے کے خلاف فتح کیلیے یوبی ایل کو312 رنز کا ہدف ملا تاہم ٹیم 242 پر میدان بدر ہوگئی، سعد سرخیل 93 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے،اسد علی نے 59 رنز بنائے،نجف شاہ، اعزاز چیمہ اور اختر وحید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں