کامیڈی لیجنڈ اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے

1969 میں اپنی ایک فلم ’’دیا اورطوفان‘‘ پروڈیوس کی اوربحثیت گلوکار بھی انھوں نے عوامی مقبولیت کی سند حاصل کی


Cultural Reporter May 24, 2015
ہر دلعزیز فنکار رنگیلا 24 مئی 2005ء کوانتقال کرگئے۔،رنگیلا کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے،فنکار،فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم "جٹی"سے اداکاری شروع کر نے والے برصغیر کے کامیڈی لیجنڈ رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔

اداکاررنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا اوروہ دنیا کے واحد فنکار تھے جنھوں نے عملی طور پرفلم میکنگ کے ہر شعبے میں نمایاں حیثیت سے نام کمایا،رنگیلا کا تعلق صوبہ سرحد کے پسماندہ علاقے سے تھا۔لاہورمیں انھوں نے سب سے پہلے سینما بورڈزکی تشکیل یعنی پینٹنگ آرٹ پرمحنت کی اورمشہور آرٹسٹ آزاد کی شاگردی کی۔ ان کی فلمی زندگی کا آغاز ایم جے رانا کی فلم ''جٹی'' سے ہوا۔

1969ء میں اپنی ایک فلم ''دیا اور طوفان'' پروڈیوس کی اور صرف یہی نہیں بلکہ بحثیت گلوکار بھی انھوں نے عوامی مقبولیت کی سند حاصل کی، اپنی آواز میں''گا میرے منوا گاتا جا' جانا ہے ہم کا دور''مشہور ہوئے۔ ہر دلعزیز فنکار رنگیلا 24 مئی 2005ء کوانتقال کرگئے۔

اداکارہ ریما ، پرویز کلیم ، الطاف حسین، نیئر اعجاز، رشید ساجد ، نشو بیگم ،بہار بیگم ، اسد بخاری، دردانہ رحمان ، بی جی، امان اللہ، قوی خاں، مصطفی قریشی، غلام محی الدین سمیت دیگر فنکاروں نے برسی کے حوالے سے عظیم فنکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رنگیلا کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔