ایشز ٹرافی واپس لانے کیلیے آسٹریلوی خواتین کرکٹرزکی کمانڈو ٹریننگ

کیمپ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کو لٹکتے تختوں پر چلوایا اور پانی میں دوڑیں لگوائی گئیں

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کا4 روزہ کیمپ گولڈ کوسٹ میں لگایا گیا، فوٹو : فائل

آسٹریلیا کی خواتین کرکٹرز کمانڈو ٹریننگ کے بعد انگلینڈ سے ایشز ٹرافی واپس حاصل کرنے کیلیے بے چین ہیں۔


آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ میتھیو موٹ رواں ماہ کے آغاز میں ٹیم کو گولڈ کوسٹ ہنٹرلینڈ لے گئے جہاں 4 روزہ کیمپ لگایا گیا، اس میں کھلاڑیوں سے سخت ورزشیں کرائی گئیں، رسیوں سے لٹکتے تختوں پر چلوایا گیا، پانی میں دوڑیں لگوائی گئی جبکہ کشتی رانی بھی کی گئی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے سابق کوچ جان بکانن نے بھی ایک مرتبہ مینز ٹیم کy لیے اسی طرز کا بوٹ کیمپ لگایا جس پر شین وارن نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، خاتون فاسٹ بولر ہولی فیرلنگ کہتی ہیں کہ اس کیمپ سے ہمارا اعتماد بلند، ٹیم میں ہم آہنگی اور جوش میں اضافہ ہوا، ہم انگلش ٹیم کا سامنا کرنے کیلیے تیار ہیں۔ یہ سیریز جولائی کے وسط میں ہوگی۔
Load Next Story