سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 281 فیصد اضافہ

جولائی تا ستمبر ایکسپورٹ 2.68 فیصد کم، مقامی فروخت 5.30 فیصدبڑھ گئی


Business Reporter October 13, 2012
جولائی تا ستمبر ایکسپورٹ 2.68 فیصد کم، مقامی فروخت 5.30 فیصدبڑھ گئی. فوٹو فائل

سیمنٹ انڈسٹری اپنی 68.86 فیصد استعدادکے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

جولائی سے ستمبر کے دوران مقامی طلب میں 5.30 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ برآمدات میں 2.68 فیصد کمی اورمجموعی طور پرفروخت میں2.81اضافہ ریکارڈکیاگیا۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق شمال کے کارخانوںنے ستمبر میں مقامی منڈی کیلیے 14لاکھ 99ہزار 246 ٹن سیمنٹ اور برآمدات کیلیے صرف 6 لاکھ 33 ہزار 867 ٹن سیمنٹ روانہ کیاجبکہ جنوبی فیکٹریوں نے مقامی استعمال کیلیے 2لاکھ 94 ہزار 41 ٹن اور برآمدات کیلیے صرف 1لاکھ 84ہزار 182 ٹن سیمنٹ روانہ کیا۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران سود کی شرح میں 3 بار کمی کے باوجود بینکوں کا صنعتوں کیلیے موثرمارک اپ 12فیصد سے اوپر ہے۔ انھوں نے پالیسی سازوں سے اپیل کی کہ وہ صنعت کو رواں دواںرکھنے کیلیے صنعت سے مخصوص سودکی شرح میںکمی کااعلان کریں۔ انھوں نے کہاکہ بھارت کوبرآمدات میں کمی کی وجہ طلب میںکمی نہیںبلکہ نان ٹیرف رکاوٹیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔