انڈے کی اوسط قیمت 10554 روپے فی درجن پر جاپہنچی

گزشتہ ہفتے چینی، پٹرول، پیاز، لہسن، مٹی کا تیل، گڑ، ایل پی جی، آٹا، دال بھی مہنگے


Business Desk October 13, 2012
گزشتہ ہفتے چینی، پٹرول، پیاز، لہسن، مٹی کا تیل، گڑ، ایل پی جی، آٹا، دال بھی مہنگے فوٹو : اے ایف پی

ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران قیمتوں کے حساس اشاریے (ایس پی آئی) میں 0.17 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔

جمعہ کو پاکستان بیورو برائے شماریات سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 18ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کیلیے ہفتہ وار افراط زر کی شرح میں 0.12فیصد اضافہ ہوا مگر یہ شرح 35ہزار تک کمانے والوں کے لیے 0.15فیصد اور 35ہزار سے زائد آمدنی والے گروپ کے لیے 0.23 فیصد بڑھی تاہم مجموعی طور پر افراط زر کی شرح میں ایک ہفتے میں 0.17 فیصد اور گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 18اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

جس میں سے انڈوں کی قیمت سب سے زیادہ بڑھی، فی الوقت ملک میں انڈے کی اوسط قیمت 105.54 روپے فی درجن ہے جو ایک ہفتے قبل 99.20 روپے تھی، اس کے علاوہ چینی، پٹرول، پیاز، لہسن، مٹی کے تیل، شرٹنگ، گڑ، جارجٹ، ایل پی جی، پکی ہوئی بیف پلیٹ، آٹے، بیف، دال مونگ، آلو، جلانے کی لکڑی، گندم اور ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ 11اشیا بشمول کیلے، ٹماٹر، مرغی زندہ، ڈیزل، ویجیٹیبل گھی (ٹن)، پکانے کے تیل (ٹن)، سرخ مرچ پائوڈر، دال مسور، سرسوں کے تیل، دال چنا اور دال ماش کی قیمتوں میں کمی ہوئی تاہم 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں