پشاورمیں سرچ آپریشن کے دوران غیرملکیوں سمیت 100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
حراست میں لئے گئے ملزمان میں ڈکیتیون کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروپ بھی شامل ہے، پولیس
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 100 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس نے گلبرگ، نوتھیہ، باڑہ روڈ، صدربازار اور پشتخرہ میں مصدقہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پولیس نے 100 سے مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد میں غیر قاننوی طور پر مقیم 25 افغان باشندے اور ایک ڈکیت گروپ بھی شامل ہے، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔