صومالیہ میں سرکاری فوج اور جنگجو تنظیم الشباب کے درمیان جھڑپ میں 45 افراد ہلاک

لڑائی میں 19 سرکاری فوجی اور الشباب کے 26 جنگجو ہلاک ہوئے، ضلعی کمشنر محمد اویس ابوبکر


ویب ڈیسک May 24, 2015
الشباب 2006 سے صومالیہ میں اپنا نظام حکومت رائج کرنے کے لئے مسلح کارروائیاں کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

صومالیہ میں سرکاری فوج اور حکومت مخالف جنگجو گروپ الشباب کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صومالیہ کے جنوبی علاقے شابیلی کے ضلع ادغل کے ضلعی کمشنر محمد اویس ابوبکر نے بتایا ہے کہ مبارک نامی گاؤں میں الشباب کے جنگجوؤں نے بھاری خودکار ہتھیاروں کی مدد سے سرکاری فوج پر حملہ کردیا۔ جھڑپ کے دوران 19 فوجی اور الشباب کے 26 جنگجو ہلاک ہوئے، لڑائی کے دوران درجنوں فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ الشباب 2006 سے صومالیہ میں اپنا نظام حکومت رائج کرنے کے لئے مسلح کارروائیاں کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |