کوہاٹ میں مکان کی چھت گرنے سے بچی اور2 خواتین جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ ہما 20 سالہ سفینہ اور 8 سالہ نورین کے نام سے ہوئی ہے

حادثہ کوہاٹ کے علاقے گڑھی بہرام خان میں پیش آیا فوٹو: فائل

گڑھی بہرام خان میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے،


ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقہ گڑھی بہرام خان میں طارق خان نامی شخص کے مکان کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں طارق خان کی دو بہنیں 18 سالہ ہما، 20 سالہ سفینہ اوربھتیجی 8 سالہ نورین ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پراہل محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں کا آغاز کیا اور ملبے سے تینوں افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
Load Next Story