عامرخان شطرنج پرمبنی فلم بنانے کے خواہشمند
اگر شطرنج کے کھیل سے متعلق اچھی کہانی پر فلم کی پیشکش ہوئی تو اس میں ضرور کام کروں گا،عامرخان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے شطرنج پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
ممبئی میں منعقدہ شطرنج کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ انہیں شطرنج کا کھیل بہت پسند ہے، وہ فارغ وقت میں اس سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔ اگرانہیں اس کھیل پر کسی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور سوچیں گے لیکن وہ بنی بنائی کہانی کو پسند نہیں کرتے بلکہ ان کی دلچسپی اس کہانی کی بنیاد ہوتی ہے۔
عامر خان نے کہا کہ بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف شطرنج کی بہت اچھی کھلاڑی ہیں، وہ ان کے ساتھ جب بھی کھیلتے ہیں ہار جاتے ہیں۔