پشاور میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ

شہر بھر میں جلسے جلوسوں، لاؤڈ اسپیکرکے استعمال، موٹرسائیکل کی ڈبل سواراوراسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی۔

شہر بھر میں جلسے جلوسوں، لاؤڈ اسپیکرکے استعمال، موٹرسائیکل کی ڈبل سواراوراسلحہ کی نمائش پرپابندی ہوگی۔ فوٹو:فائل

ضلعی انتظامیہ نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر شہر بھر میں ایک ماہ کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر شہر بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 24 مئی سے 23 جون تک رہے گا اور اس دوران جلسے جلوسوں، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس کے لئے صوبے بھر سمیت پشاور میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Load Next Story