میری صحت کے حوالے سے والدہ اور اہلیہ بہت پریشان ہیں عامر خان

فلم’’دنگل‘‘کی شوٹنگ دسمبر2015 میں ختم ہوجائے گی اور پھر اگلے 5 ماہ بعد میں اپنا وزن کم کرلوں گا، مسٹر پر فیکشنسٹ


ویب ڈیسک May 24, 2015
فلم کی شوٹنگ کے بعد پی کے کردار کی طرح نظرآؤں گا، عامرخان فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامرخان نے فلم ''دنگل'' کے مرکزی کردار کے لئے اپنا وزن بڑھالیا ہے جب کہ انہوں نے اعتراف کیا کہ بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے ان کی والدہ اور بیوی کافی پریشان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان کا کہنا تھا کہ والدہ اور بیوی صحت کے حوالے سے پریشان ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ میں اپنی صحت کے ساتھ کھیل رہا ہوں جب کہ مجھے بھی یہی محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ دسمبر2015 میں ختم ہوجائے گی اور پھر اگلے 5 ماہ بعد میں اپنا وزن کم کرلوں گا، جون میں ایک اورفلم میں نوجوان کا کردار اداکروں گا لہذافلم پی کے کے کردارکی طرح نظرآؤں گا۔

واضح رہے کہ عامر خان فلم'دنگل' میں ریسلر کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنا وزن بڑھا لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں