ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنیکی منصوبہ بندی

گھریلو سلنڈر30 تا 40 جب کہ کمرشل سلنڈر 120 تا 160 روپے مہنگا کردیا گیا


Business Reporter May 25, 2015
گھریلو سلنڈر30 تا 40 جب کہ کمرشل سلنڈر 120 تا 160 روپے مہنگا کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے رمضان سے قبل ایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو، 30سے 40روپے گھریلو سلنڈر ، 120 سے 160 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ لوکل مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت کم ہونے ایل پی جی کی کھپت میں کمی ہوئی جس کی وجہ سے گزشتہ 2ماہ سے ایل پی جی کی امپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی شارٹیج کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ حکومت تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو رمضان المبارک سے قبل گیس کا وافر اسٹاک رکھنے کا پابند کرے۔

مختلف شہروں کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔ کراچی 80روپے فی کلو، 910 روپے گھریلو سلنڈر۔ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 85 روپے فی کلو، 970 روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک،90 روپے فی کلو1030 روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر 95 روپے فی کلو، 1090روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ 110روپے کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈر۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں