آئی پی گیس پائپ لائن کیلیے ایران کوسرمایہ لگانے کی دعوت

مشیر پٹرولیم کی ایرانی سفیرسے گفتگو، آئندہ ہفتے ٹینڈر بھی جاری کیے جانے کا امکان


Khususi Reporter October 13, 2012
دسمبر میں پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہونے کی توقع ہے، ذرائع وزارت پٹرولیم فوٹو: فائل

پاکستان نے ایران کو گیس پائپ لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی ہے۔

وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام نے بتایا کہ یہ دعوت وزیراعظم کے مشیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین نے گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر علی رضا سے گفتگو کے دوران دی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے آئندہ ہفتے کے دوران گیس پائپ لائن بچھانے کا ٹینڈر جاری کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈکٹر عاصم حسین کی طرف سے ایران سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن بچھانے میں حصہ لے اور اور ایرانی سرحد کی طرف سے پائپ لائن کی تعمیر میں ایران حصہ لے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگر آئندہ ہفتے حکومت کی طرف سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلیے ٹینڈر جاری کیا جاتا ہے تو اس صورت میں رواں سال کے آخری ماہ (دسمبر) میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر پر بھی کام شروع ہونے کی توقع ہے اور اس پائپ لائن کی تعمیر پر مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب ڈالر تک لاگت آئیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |