جدید ٹیکنالوجی سے بنی فلمیں نتائج نہیں دے رہیں پرویز کلیم
ہمارے ہنرمند جدید مشینری کے استعمال سے فی الحال ستر فیصد تک رزلٹ دے رہے ہیں،پرویز کلیم
مصنف وہدایتکار محمد پرو یز کلیم نے کہاہے کہ فلمسازی کے لیے پاکستان میں جدید مشینری پہنچ چکی ہے اوراب نئی فلمیں جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ہی بنائی جارہی ہیں لیکن ہم اس مشینری سے سوفیصد نتائج حاصل نہیں کررہے کیونکہ پاکستانی ہنرمند ابھی جدید آلات کے استعمال کاتجربہ نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھاکہ آج بھی فلموں کی پوسٹ پروڈکشن بیرون ملک سے کرانا پڑتی ہے ۔میری حکومت اورفلم انڈسٹری سے محبت کرنے والے صاحب حیثیت افرادسے اپیل ہے کہ وہ تعلیم لوگوں کو سکالرشپ دیں تاکہ ہمارے نوجوان ساؤنڈ اور پکچرکے متعلق بیرون ملک سے تربیت حاصل کرسکیں۔ اور جو سرمایہ پوسٹ پروڈکشن کی مدمیں بیرون ملک منتقل ہورہاہے اس کی بھی بچت ہوسکتی ہے ۔ہمارے ہنرمند جدید مشینری کے استعمال سے فی الحال ستر فیصد تک رزلٹ دے رہے ہیں۔