ایپزا میں سرمایہ کاری برطانیہ میں روڈشوز کیے جائیں گے

پاک یوکے کونسل نے برطانوی سرمایہ کاروں کو لانے کی پیشکش ہے، طارق حسن


Business Reporter October 13, 2012
پاک یوکے کونسل نے برطانوی سرمایہ کاروں کو لانے کی پیشکش ہے، طارق حسن فوٹو : فائل

برطانیہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں نے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا ہے جس کوعملی جامہ پہنانے کیلیے رواں سال کے آخر میں برطانیہ کے تین شہروں میں روڈ شوز منعقد کیے جائیں گے۔

ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کے چیئرمین طارق حسن نے ''ایکسپریس'' کوبتایاکہ پاک یوکے بزنس کونسل کے وفدنے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ برطانوی سرمایہ کاروں کو لانے کی پیشکش کی ہے۔

وفد نے گزشتہ دنوں زون کا دورہ کیا اور 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، ٹیکس کی چھوٹ اورسیکیورٹی کی مثالی صورتحال دیکھتے ہوئے اسمال اینڈ میڈیم صنعتوں میں سرمایہ کاری کیلیے دلچسپی ظاہرکی۔ طارق حسن نے بتایاکہ جاپان کی یاماہا کمپنی نے بھی فیز تھری میں 50ایکڑ اراضی پر پلانٹ قائم کرنے کیلیے دلچسپی ظاہر کی ہے،زون میں ایک سال میں 100سے زائد پلاٹس سرمایہ کاروںکو الاٹ کیے گئے ، زیادہ تر تعمیراتی مراحل میں ہیں، سرمایہ کاروں کومزید سہولتوں کیلیے تجاویزاقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی گئی ہیں۔

جن میں مقامی مارکیٹ میں مصنوعات کے فروخت کی چھوٹ کی حد20 سے 40فیصد کرنے اور ایکسپورٹ کی مالیت کے لحاظ سے گاڑیوں کی درآمد کی سہولت شامل ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون فیز تھری کی چار دیواری تعمیر کرلی گئی ہے اور اب فیز تھری کا ماسٹر پلان تیار کیا جائیگا اور رواں سال کے آخر تک فیز تھری میں بھی صنعتی یونٹس کے قیام کیلیے پلاٹس کی الاٹمنٹ شروع کر دی جائیگی، فی الوقت 15نئے یونٹس کے قیام کیلیے درخواستیں موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں