آئی پی ایلممبئی انڈینز نے دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا

ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ اور امباتی رائیڈونے یکساں طور پر 36، 36 رنز کی اننگز کھیلیں۔


Sports Desk May 25, 2015
ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ اور امباتی رائیڈونے یکساں طور پر 36، 36 رنز کی اننگز کھیلیں۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

ممبئی انڈینز نے 41 رنز سے چنئی سپر کنگز کے ہوش ٹھکانے لگاکر دوسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا، فائنل میں دھونی الیون کی ایک بھی نہیں چل پائی۔ 203 رنز ہدف کے تعاقب میں وہ 8 وکٹ پر 161 رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈین اسٹار ڈیوائن اسمتھ نے 48 رنز پر 57 رنز بنائے، ان کے سوا کوئی بھی بیٹسمین قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپایا، سریش رائنا 28 اور مہندرا سنگدھ دھونی 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ آخر میں موہت شرما نے 7 بالز پر 21 رنز جڑے مگر تب تک چنئی سپر کنگز کا ٹائی ٹینک رنز کے سمندر میں ڈوب چکا تھا۔ مچل میک کلینگن نے 3 جبکہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر لسیتھ مالنگا اور ہربھجن سنگھ نے 2،2 وکٹیں لیں۔اس سے پہلے ممبئی انڈینز نے 5 وکٹ پر 202 رنز بنائے۔ لینڈل سیمنز نے 68 اور روہت شرما نے 26 بالز پر 50 رنز اسکور کیے۔ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ اور امباتی رائیڈونے یکساں طور پر 36، 36 رنز کی اننگز کھیلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |