ایگزیکٹ اسکینڈل برطانیہ نے تحقیقات میں بھرپور تعاون کی پیشکش کردی

ایگزیکٹ کمپنی نے مبینہ طور پر برطانیہ میں بھی جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں، برطانوی محکمہ داخلہ


Monitoring Desk May 25, 2015
ایگزیکٹ کے خلاف مدد کا دارومدار پاکستان کی درخواست پر ہے، برطانوی حکام فوٹو: فائل

ISLAMABAD: برطانیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایگزیکٹ کے جعلی ڈگری اسکینڈل کی تحقیقات میں مدد مانگی تو بھرپور تعاون کیا جائیگا۔

برطانوی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ سائبر کرائم، تعلیمی ڈگریوں کی تصدیق کرنے والی اتھارٹیز نے اپنی حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلادیا ہے ، تاہم اس سب کا دارومدار پاکستان کی طرف سے مدد کی درخواست آنے پر ہے۔ محکمہ داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت پہلے ہی جعلی ڈگریوں کیخلاف سخت اقدامات کررہی ہے اور صرف ڈگری دینے کے نام پر برطانیہ میں کھولے گئے 90 فیصد کالج بند کیے جاچکے ہیں۔

برطانوی محکمہ داخلہ کے مطابق 2010 سے اب تک 850سے زائد فراڈ کمپنیوں کو بند کیا جاچکا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایگزیکٹ کمپنی نے مبینہ طور پر برطانیہ میں بھی جعلی ڈگریاں جاری کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔