امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی ایگزیکٹ کا معاملہ اٹھا لیا

ایگزیکٹ پاکستان کی ابھرتی ہوئی آئی ٹی انڈسٹری پر بدنما داغ کی مانند سامنے آیا ہے، امریکی اخبار


Monitoring Desk May 25, 2015
ایگزیکٹ کا یہ دعویٰ بالکل جھوٹ پر مبنی ہے کہ وہ آئی ٹی کے شعبے کی ایک ممتاز کمپنی ہے، وال اسٹریٹ جرنل فوٹو: فائل

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے بھی جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث ادارے ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ کے ایک جھوٹ کا پوسٹ مارٹم کیا ہے۔

دنیا بھر میں جعلی ڈگریوں کا کاروبار پھیلانے کے ملزم ایگزیکٹ کے سربراہ شعیب شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایگزیکٹ بند ہوا تو پاکستان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 65 فیصد برآمدات بھارت کے حصے میں چلی جائیں گی۔ وال اسٹریٹ جنرل میں صحافی مائیکل کوگل مین نے لکھا ہے کہ بھارت نے آئی ٹی کے میدان میں کامیابیوں سے اپنی شناخت بہت مستحکم کی ہے۔پاکستان نے آئی ٹی کے میدان میں اپنا جائز مقام بنایا ہے۔ یہاں بہترین ادارے بھی قائم ہوئے اور یہاں کی سافٹ ویئر ایپلیکیشنز نے عالمی ایوارڈ بھی جیتے ہیں لیکن ایگزیکٹ اس ابھرتی ہوئی آئی ٹی انڈسٹری پر بدنما داغ کی مانند سامنے آیا ہے۔ اس کا یہ دعویٰ بالکل جھوٹ پر مبنی ہے کہ وہ آئی ٹی کے شعبے کی ایک ممتاز کمپنی ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ یہ ادارہ چند ہی سافٹ ویئر فروخت کرپایا ہے اور اسے آئی ٹی سیکٹر کا حصہ قرار دینا ٹھیک نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں