تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
شفقت محمود 2013ء کے انتخابات سے قبل عمرچیمہ کی جگہ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بنے تھے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خان نے پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کوعہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور نئے سیکریٹری اطلاعات کے لیے رکن قومی اسمبلی شفقت محمودکے نام کی منظوری جلد دے دی جائے گی جبکہ عمران خان کے لیے دوبارہ سے ترجمان کے لیے نعیم الحق کا نام زیرغور ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے اتوار کو عمران خان نے پارٹی کی متعدد صوبائی تنظیموں کو توڑ کرعبوری ناموں کا اعلان کر دیا تھا اب اگلے مرحلے میں سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کوان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ شفقت محمودکودوبارہ پارٹی کا سیکریٹری اطلاعات مقررکیا جائے گا۔ شفقت محمود 2013ء کے انتخابات سے قبل عمرچیمہ کی جگہ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات بنے تھے تاہم انتخابات میں حصہ لینے کے باعث ان کی جگہ شیریں مزاری کویہ ذمے داری سونپی گئی تھی۔