لاہورائیرپورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ملزم کے سامان سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے ہے، ایئرپورٹ حکام


ویب ڈیسک May 25, 2015
ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

SINGAPORE: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے متحدہ عرب امارات جانے والے سلیم نامی مسافر کے بیگ اور اس میں موجود سامان میں چھپائی گئی ہیروئن برآمد کرلی۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر ملزمان بھی گرفتار کرلئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں