بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی کے باعث 500 سے زائد افراد ہلاک

گزشتہ ایک روز میں ریاست آندھرا پردیش میں 93 جب کہ تلنگانہ میں 72 افراد گرمی کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں


ویب ڈیسک May 25, 2015
رواں برس بھارت کے کئی شہروں میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں، فوٹو: فائل

بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گزشتہ 5 روز کے دوران شدید گرمی کے باعث 500 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے تاہم ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گرمی نے قیامت ڈھائی ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں 93 جب کہ تلنگانہ میں 72 افراد گرمی کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، جس کے بعد گزشتہ 5 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 500 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

بھارت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی یہ لہر مزید کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے جس کے پیش نظر دونوں ریاستوں میں عوام سے اپیل کی گئی ہے وہ گرمی سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں اور لو لگنے کے باعث حالت خراب ہونے کی صورت میں قریبی اسپتال پہنچیں۔ اس کے علاوہ دونوں ریاستوں میں ضلعی انتظامیہ کو ریلوے اسٹیشنز اور بس اڈوں پر بھی خصوصی انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں