غیرقانونی طور پر دوسرے ممالک جانیوالے بنگلا دیشی ملک کا تشخص خراب کررہے ہیں حسینہ واجد

غربت سے تنگ آ کر ترک وطن کرکے دیگر ممالک کی جانب رخ کرنے والے مہاجرین ذہنی بیمار ہیں، بنگلا دیشی وزیراعظم


ویب ڈیسک May 25, 2015
ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ نے کھلے سمندر سے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو انتہائی مخدوش حالت میں ریسکیو کیا ہے فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے بنگلا دیشی ملک کا تشخص خراب کررہے ہیں۔

ڈھاکا میں سرکاری افسران سے خطاب کے دوران حسینہ واجد کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش میں روزگار کی کمی نہیں اس کے باوجود لوگ زیادہ پیسے کمانے کی سوچ کے ساتھ اپنی جانوں کو ہتھیلی میں رکھ کر غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کی بیمار ذہنیت کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر دوسرے ممالک جانے والے افراد اور وہ لوگ جو انہیں لے کر جاتے ہیں دونوں ہی کو سزا دی جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ نے کھلے سمندر سے ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو انتہائی مخدوش حالت میں ریسکیو کیا ہے جن میں اکثریت میانمار کے روہنگیا مسلمانوں اور بنگلا دیشی شہریوں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں