چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد اپنے عہدے پر دوبارہ بحال

صدر ممنون حسین نے وزیرِاعظم نواز شریف کی سفارش پر چوہدری رشید کو برطرف کیا تھا


ویب ڈیسک May 25, 2015
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج نور الحق قریشی نے چوہدری رشید احمد کی درخواست کا فیصلہ سنایا فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے صدر ممنون حسین کی جانب سے برطرف کئے گئے چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج نور الحق قریشی نے چوہدری رشید احمد کی درخواست کا فیصلہ سنایا، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ چیئرمین پیمرا کا عہدہ کنٹریکٹ نہیں بلکہ خاص مدت کے لئے ہے، چیئرمین پیمرا کو صرف ذہنی بیماری یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ہی برطرف کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے عدالت عالیہ صدارتی نوٹی فکیشن منسوخ کرکے انہیں ان کے عہدے پر بحال کرے۔ عدالت عالیہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چوہدری رشید کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

واضح رہے کہ صدرِ پاکستان ممنون حسین نے 16 دسمبر 2013 میں وزیرِاعظم نواز شریف کی سفارش پر چوہدری رشید احمد کی بطورِ چیئرمین پیمرا تعیناتی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں