سلمیٰ آغا اور راج ببر 30 برس بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوے بکھیریں گے
فلم اردو اور انگریزی میں بنائی جائے گی، اداکار راج ببر
پاکستانی نژاد اداکارہ سلمیٰ آغا اور بھارتی اداکار راج ببر 30 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوے بکھیریں گے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارت کے لیجنڈ اداکار راج ببر کا کہنا تھا کہ ان سے خلیجی ملک کویت سے تعلق رکھنے والے ایک فلم ساز نے رابطہ کرتے ہوئے ایک فلم کی پیشکش کی ہے جس میں ان کے مدمقابل سلمیٰ آغا کردار ادا کریں گی، یہ فلم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں بنائی جائے گی تاہم اب تک اس سلسلے میں بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
واضح رہے کہ راج ببر اور سلمیٰ آغا نے ایک ساتھ 1982 میں نکاح اور 1985 میں سلمیٰ نامی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔