وقاریونس کا زمبابوے کے خلاف ٹیم کی مجموعی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار

ہم زمبابوے کے خلاف جتنے سخت مقابلے کے بعد کامیاب ہوئے اس سے جیت کی زیادہ خوشی نہیں ہوئی، ہیڈ کوچ


ویب ڈیسک May 25, 2015
ٹی 20 سیریز میں انور علی اور بلاول بھٹی توقعات پر پورے نہیں اترے، وقار یونس۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ زمبابوے کے خلاف دونوں ٹی 20 میچ جیتنے کے باوجود وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ پاکستانی ٹیم زمبابوے سے بہتر تھی، اس لئے انہیں توقع تھی کہ پاکستانی ٹیم دونوں میچ باآسانی جیت جائے گی لیکن جتنے سخت میچوں کے بعد کامیابی حاصل ہوئی ہے اس سے انہیں جیت کی زیادہ خوشی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں دوسری ٹیموں سے مقابلہ کرنا ہے تو ہمیں ٹیم میں کئی چیزیں ٹھیک کرنا ہوں گی، ہمارے لئے مکمل طور پر نوجوانوں پر انحصار کرنا مشکل ہے، ٹیم کو مڈل آرڈر بیٹنگ میں شعیب ملک اور عمر اکمل کی ضرورت ہے۔

وقاریونس کا کہنا تھا کہ ٹی 20 سیریز میں بحیثیت آل راؤنڈر انور علی اور بلاول بھٹی توقعات پر پورے نہیں اترے، فاسٹ بولر محمد سمیع کافی عرصے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں انہیں سیٹ ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ اگر ان کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو پہلے میچ کی نسبت دوسرے مقابلے میں ان کی بالنگ بہتر تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں