تحریک انصاف کا ڈسکہ واقعے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان

ایس ایچ او سٹی تھانے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تحریک انصاف کے وکیل بھی شامل ہیں،چیرمین تحریک انصاف

پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ قاتل بن چکی ہے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

MANDI BAHAUDDIN:
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈسکہ واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں پر امن یوم سوگ اور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس شہریوں کی محافظ نہیں بلکہ قاتل بن چکی ہے، ڈسکہ میں بے گناہ وکیلوں کے قتل کے خلاف آج کارکنان ملک بھر میں پر امن یوم سوگ منائیں گے اور اس موقع پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں ایس ایچ او سٹی تھانے کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تحریک انصاف کے وکیل بھی شامل ہیں جب کہ گولیاں لگنے سے ہمارے 3 وکیل بھی زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سزا نہیں دی گئی جس کے باعث پولیس بار بار وہی جرم کر رہی ہے۔



Load Next Story